ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی، 250 پاکستانیوں کوویزے جاری ہوں گے

Pakistan's fans cheer before the start of the 2013 ICC Champions Trophy cricket match between Pakistan and India at Edgbaston in Birmingham, central England, on June 15, 2013.  AFP PHOTO/ANDREW YATES
 == RESTRICTED TO EDITORIAL USE ==

نئی دلی -بھارتی حکومت نے ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کے میچ دیکھنے کے لیے 250 پاکستانی شائقین کو ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ دیکھنے کے لیے 250 پاکستانی شائقین کو ویزے جاری کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق بھارت کے 5 دن کے ویزے کے لیے درخواست گزار کو اپنے میچ ٹکٹ بس، ٹرین یا فضائی ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل کی رہائش ظاہر کرنا ہوگی۔ بھارتی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل یا پھر فائنل میں پہنچتی ہے تو پاکستانی شائقین کے لیے ویزوں کی تعداد بڑھائی جاسکتی ہے جب کہ یہاں آنے والے پاکستانی شائقین کی سیکیورٹی ایجنسیز کڑی نگرانی کریں گی۔ واضح رہے کہ دیگر میچوں کے علاوہ سب سے اہم میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 مارچ کو ہما چل پردیش کے سیاحتی مقام دھرم شالا میں کھیلا جائے گا تاہم ریاستی حکومت نے میچ کی سیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے جب کہ پاکستانی سیکیورٹی ٹیم سیکورٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے دھرم شالا پہنچ گئی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *