ڈرون کو قابومیں کرنے کا ہتھیاربھی تیارہوگیا

Drone

نارتھ امبر لینڈ -چھوٹے موٹے کھلونا ڈرون اور آوارہ طیارے دنیا بھر میں پریشانی کی وجہ بن رہے ہیں اور اب انہیں جال میں پھنسا کر زمین پر بحفاظت اتارنے والا نظام بنالیا گیا ہے۔ ہالینڈ کی اوپن ورکس انجینئرنگ کی جانب سے تیار کردہ اس نظام کے ذریعے بہت آسانی سے ڈرون کو پکڑ کر قابو کیا جاسکتا ہے، بس ڈرون نظر آنے پر اس کی جانب رخ کرکے راکٹ فائر کرنا ہوگا جو ڈرون کے قریب پہنچ کر اس پر جال پھینکے گا اور ایک پیراشوٹ کے ذریعے اسے زمین پر اتار دے گا تاکہ بعد میں اس کا تجزیہ کیا جاسکے جب کہ اسے عموماً شہری علاقوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اسکائی وال 100 نظام  ہلکا پھلکا اور چلانے میں اتنا آسان ہے کہ اسے ایک شخص بڑی آسانی سے کھڑا ہوکر فائر کرسکتا ہے، اس کا پرجیکٹائل گیس سے آگے بڑھتا ہے اور اسے سمیٹ کر ایک چھوٹے بیگ میں رکھا جاسکتا ہے جب کہ اس کا پروجیکٹائل یا گولہ ’’پروگرام ایبل‘‘ ہے۔ راکٹ لانچر کو کندھے پر رکھ کر اسمارٹ اسکوپ کے ذریعے ڈرون کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، اس کے اندر موجود کمپیوٹر ڈرون کی پرواز کا خاکہ بناتا ہے اور اس لحاظ سے راکٹ فائر ہوکر ڈرون کو قابو کرنے کے لیے آگے بڑھتا ہے۔ یہ ڈرون کے قریب پہنچ کر اس پر جال پھینکتا ہے اور ڈرون گرفت میں آتے ہیں ایک پیراشوٹ کھل جاتا ہے جو ڈرون کو نقصان پہنچائے بغیر زمین پر اتار دیتا ہے جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ جال والا ڈرون بار بار استعمال کیا جاسکتا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *