وزیر اعظم اورآرمی چیف 9 مارچ کوسعودی عرب جائیں گے

Coas Pm

راولپنڈی -وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف 9 مارچ کو علیحدہ علیحدہ سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پر وزیراعظم نواز شریف بدھ سے سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورہ پر روانہ ہوں گے جہاں وزیراعظم سعودی قیادت سے ملاقاتوں سمیت دونوں ممالک کے درمیان جاری مشترکہ فوجی مشقوں رعد الشمال کی اختتامی تقریب میں  بھی شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور یکجہتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان ہمیشہ سعودی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا جب کہ پاکستان سعودی عرب کے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2 روزہ دورے پر 9 مارچ کو سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ مشترکہ فوجی مشقوں رعد الشمال کا معائنہ کریں گے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف خصوصی دعوت پر سعودی عرب جارہے ہیں جہاں جاری مشقوں میں پاکستان سمیت 21 ممالک حصہ لے رہے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *