چیلنجز موجود ہیں لیکن پاک بھارت مقابلہ ضرورہو گا، آئی سی سی

ICC President

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن پر امید ہیں کہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود پاکستان اور انڈیا کے درمیان 19 مارچ کو دھرمشالا میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئٹنی میچ ضرور منعقد ہو گا۔ پاکستان کی دو رکنی ٹیم دھرم شالا میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پیر کو انڈیا پہنچی ہے۔ ای ایس پی این کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق، رچرڈسن نے پیر کو دہلی میں کہا ’دھرم شالا اور دہلی کے حوالے سے چیلنجز اپنی جگہ موجو دہیں لیکن ہم ان مسائل کو دیکھ رہے ہیں‘۔ رچرڈسن نے مزید کہا ’یہ دونوں وینیوز پچھلے سال طے ہوئے تھے اور یہاں میچ کرانے کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں‘۔ ’یہ چیلنجز بی سی سی آئی یا پھر آئی سی سی کی غلطی کی وجہ سے درپیش نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم ان سے نمٹ رہے ہیں اور پر امید ہیں کہ یہاں میچ منعقد ہو سکیں گے‘۔ رچرڈسن کے مطابق، انڈین حکومت نے تمام وینیوز پر تمام ٹیموں کی مناسب سیکیورٹی یقینی بنانے کا عزم دکھایا ہے۔ پاکستا ن اور انڈیا کے درمیان دھرم شالا میں میچ کا دارومدار واہگہ بارڈر کے ذریعے آج انڈیا پہنچنے والی دو رکنی پاکستانی سیکیورٹی ٹیم کی رپورٹ پر ہو گا۔ پاکستانی حکومت نے ابتدا میں پی سی بی کو انڈیا میں کھیلنے کی اجازت دی تھی لیکن بعد میں بورڈ نے فیصلہ کیا کہ فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت ملنے تک ٹیم کو نہیں بھیجا جائے گا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *