امریکی ڈرون حملے میں 150 دہشت گرد ہلاک ہو گئے

Drone Attack

موغادیشو -صومالیہ میں دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپ پر امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 150 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ میں دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپ پر امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 150 سے زائد جنگجو ہلاک ہوگئے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کیمپ میں موجود دہشت گرد بڑے حملے کی تیاریاں کررہے تھے جو امریکا اور افریقی فورسز کے خلاف کیے جاسکتے تھے۔ پینٹاگون کے مطابق ٹریننگ کیمپ پر گزشتہ کئی دنوں سے نظر رکھی جارہی تھی جس پر حملے میں ابتدائی طور پر 150 دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاعت ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں جب کہ کارروائی دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *