انیس قائمخانی اورحماد صدیقی بلدیہ حملے میں ملوث ہوئے تو مجھے پھانسی دے دی جائے، مصطفی کمال

Mustafa Kamal

لاہور -سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ حماد صدیقی اور انیس قائم خانی سانحہ بلدیہ میں ملوث ہوں تو مجھے پھانسی دید ی جائے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کاکہناتھا کہ حماد صدیقی تنظیمی کمیٹی کا انچارج تھا لیکن سارے فیصلے متحدہ کے قائد ہی کیا کرتے تھے ،متحدہ کے قائد نے سارا کا سارا ملبہ حماد صدیقی پر ڈال دیاہے ۔ان کا کہناتھا کہ حماد صدیقی اور انیس قائم خانی دو نوں بے گناہ ہیں ،یہ دونوں سانحہ بلدیہ میں ملوث نہیں ہیں ،اگر حماد صدیقی اور انیس قائم خانی سانحہ بلدیہ میں ملوث ہوں تو انہیں بھی پھانسی دی جائے اور مجھے بھی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *