آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

internwd

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد نہ صرف خواتین کو ان کے بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی دینا ہے بلکہ ان کی معاشرتی اہمیت کو بھی اجاگر کرنا ہے۔ آج سے تقریباً سو سال قبل نیویارک میں کپڑا بنانے والی ایک فیکٹری میں مسلسل دس گھنٹے کام کرنے والی خواتین نے اپنے کام کے اوقات کار میں کمی اور اجرت میں اضافے کے لئے آواز اٹھائی تو ان پر پولیس نے نہ صرف لاٹھی چارج اور وحشیانہ تشدد کیا بلکہ ان خواتین کو گھوڑوں سے باندھ کر سڑکوں پر گھسیٹا گیا۔ خواتین نے جبری مشقت کے خلاف تحریک جاری رکھی جس پر ریاست نے بے انتہا تشدد کیا۔ خواتین کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں 1909 میں کوپن ہیگن میں خواتین کی پہلی عالمی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں سو سے زائد ممالک کی خواتین نے شرکت کی۔ 1956 میں سیاہ فام مزدوروں پر پابندی کے خلاف نیویارک میں بیس ہزار سے زائد خواتین کے مظاہروں پر 8 مارچ کو اقوام متحدہ نے بھی عورتوں کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *