سونم کو رنویر سنگھ کے ساتھ دیکھنا چاہتا ہوں

56d

بالی وڈ اداکار انیل کپور کی خواہش ہے کہ ان کی بیٹی اداکارہ سونم کپور کو جلد ہی کوئی ان کے ساتھی اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ ایک فلم میں کاسٹ کرلے۔انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق انیل کپور سے ایک تقریب کے دوران سوال کیا گیا کہ وہ اداکارہ سونم کپور کو کس اداکار کے ہمراہ کاسٹ ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں؟اس کے جواب میں انیل کا کہنا تھا ’میں چاہتا ہوں جلد ہی کوئی رنویر اور سونم کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کرے کیوں کہ دونوں ایک دوسرے کو بہت سالوں سے جانتے ہیں‘۔انیل کا مزید کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ سونم اور رنویر فلم میں ایک ساتھ کچھ خاص کر دکھائیں گے۔واضح رہے کہ اپنے کیرئیر میں سونم کپور اور رنویر سنگھ نے اب تک کسی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *