ہر قسم کے کچرے کو آخری آرام گاہ تک پہنچائیں گے، فاروق ستار

56d

کراچی - متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایک تیر سے بہتری کے کئی شکار کرنے جارہےہیں، اشاروں میں بات ہو گی، ہر طرح کے کچرے کو آخری آرام گاہ تک پہنچائیں گے.ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیر میں محمد حسین اور نسرین جلیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کو گندگی اور خرافات سے پاک کریں گے،ذہنوں کی صفائی کی مہم بھی شروع کی جارہی ہے۔انہوں نے 10 مارچ سے کراچی میں صفائی مہم کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے نامزد وسیم اختر کے میئر بننے تک یہ صفائی مہم جاری رہے گی جبکہ اس مہم کے آغاز سے قبل 9 مارچ کو ذہنوں کی صفائی ہوگی جس کے لیے 780 مقامات پر میٹنگز ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اس صفائی مہم کے ذریعے عوامی رابطہ کیا جائے گا، صفائی مہم کی مدت ایک ماہ سے زیادہ ہوسکتی ہے، یہ مہم صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔واضح رہے کہ 5 روز قبل کراچی کے سابق ناظم (میئر) مصطفیٰ کمال نے کراچی واپس آ کر ایم کیو ایم سے علیحدگی اور نئی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا، ان کے ہمراہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے سابق ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی بھی تھے، بعد ازاں گذشتہ روز ایم کیو ایم کے سندھ کے سابق وزیر ڈاکٹر صغیر احمد بھی ایم کیو ایم چھوڑ کر مصطفیٰ کمال کی جماعت میں شامل ہو گئے، ان تمام افراد نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر را کا ایجنٹ ہونے اور شراب کے نشے میں خطاب کرنے کے الزامات لگائے تھے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *