دنیا کے پہلے وزیر برائے خوشی کا عزم !

&NCS_modified=20160214172139&MaxW=960&imageVersion=default&AR-160219518
یو اے ای کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جس کی حکومت نے اپنے عوام کو خوشی مہیا کرنے کے لیے ایک خاص وزارت قائم کر رکھی ہے۔ ملک کے وزیر خوشی(Minister For Happiness )ہود الرومی نے اعلان کیا ہے کہ وہ عوام کے لیے جلد ہی ایسا ماحول بنائیں گے جو ہر طرف خوشیاں بکھیر دے گا۔اس سے قبل نائب صدر شیخ محمد نے اس وزارت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا یہ وزارت سو دنوں کا ایسا پروگرام بنائے گی جو لوگوں کے لیے خوشی کے حصول کو یقینی بنائے گی۔ دوسری طرف وزیر خوشی نے اپنی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملازمین ہو ں یا گھر کے افراد، یا اکیلا فرد ہر ایک کے لیے ایسے ماحول کو تخلیق کرنے کے لیے کوشاں ہیں جو ہر ایک کوخوش کر دے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ایسا تعلیمی سسٹم متعارف کروا رہے ہیں جس سے طلبہ اپنے تعلیمی اداروں میں خوشگوار ماحول میں رہیں گے۔اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ وہ کل جب ملازمت یا کاروبار کے لیے میدان میں اتریں گے تو لوگوں کو ہر ممکن سہولت سےان کے لیے خوشی کا باعث ہوں گے۔ وزیر خوشی نے مزید کہا کہ کاروباری مراکز میں بھی ایسا ماحول دیا جائے گا کہ گاہگ کے اطمینان والا ماحول خوشی کا باعث بن سکے۔ انھوں نے کہا جن معاشروں میں برداشت کرنے کی صلاحیت اور نفرت نہ کرنا سکھلایا جاتا ہے وہی معاشرے اس منزل کو حاصل کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یو این کے حالیہ سروے  کے مطابق خوشی دینے والے ممالک میں یو اے ای کا بیسواں نمبر ہے اور عرب مماک میں پہلا۔ جبکہ Mercer146s 2016 annual Quality of Living indexمیں دوبئی اپنے علاقے کا سب سے بہترین شہر قرار پایا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *