چوہدری سرور ٹھیک ہیں ، میری ماں غلط ہے - سابق گورنر کے بزنس پارٹنر کا بیٹا بول اٹھا

shakeel.son

لاہور(نمائندہ دنیا پاکستان) سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور پر ان کے سابقہ بزنس پارٹنر مرحوم چوہدری بشیر احمد کی اہلیہ میری احمد  نے الزام لگایا تھا کہ چوہدری سرور نے ان کے شوہر کی جائیداد پر قبضہ کر رکھا ہے ،-"دنیا پاکستان" پر یہ خبر شائع ہونے کے بعد چوہدری سرور کی بجائے میری احمد کے بیٹے شکیل احمد  نے اپنا وڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ اس کی والدہ نے چوہدری سرور پر جو بھی الزامات لگائے ہیں وہ غلط ہیں- شکیل احمد نے اپنی ماں پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایک جواری اور شراب کی رسیا عورت ہے اور میرا حق بھی چھین لینا چاہتی ہے- شکیل احمد کے بقول اپنے باپ کی جائیداد اس کے پاس ہے اور چوہدری سرور نے کوئی قبضہ نہیں کیا ہوا- شکیل احمد نے کہا کہ جب اس کے باپ چوہدری بشیر احمد کی وفات ہوئی تھی تو اس کی ماں نے تدفین میں بھی شرکت نہیں کی تھی بلکہ جنازے سے تدفین تک کے اخراجات بھی چوہدری سرور نے ہی برداشت کیے تھے- شکیل احمد کا مذکورہ وڈیوبیان نیچے لگا دیا گیا ہے- یاد رہے کہ میری احمد نے گذشتہ دنوں تمام تر ثبوت کے ساتھ دعوی کیا تھا کہ اس کی جائیداد پر چوہدری سرور قابض ہیں- اس خبر پر موقف چوہدری سرور کا آنا چاہیے تھالیکن جواب خود میری احمد کے بیٹے کی طرف سے آگیا ہے جس میں وہ اپنی ہی ماں سے نفرت کا اظہار کرتا نظر آتا ہے- شکیل احمد نے اس وڈیو میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ تو مسلمان ہے لیکن اس کی ماں نے اسلام قبول نہیں کیا تھا- چوہدری سرور پر ان کے سابقہ پارٹنر کی اہلیہ کے الزام کی خبر اور وڈیو اس لنک پر دیکھی جاسکتی ہے

 چوہدری سرور پر ان کے سابق بزنس پارٹنر کی اہلیہ کے چونکا دینے والے الزامات

چوہدری سرور ٹھیک ہیں ، میری ماں غلط ہے - سابق گورنر کے بزنس پارٹنر کا بیٹا بول اٹھا” پر بصرے

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *