پاکستان بھر میں آج سے بارشوں کے سلسلے کی پیشگوئی

Rain

لاہور -ملک میں اگلے سات دنوں تک شدید بارشوں سے بعض مقامات پر سیلابی صورتحال کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات نے منگل کو خبردار کیا کہ شدید بارشوں سے بڑے شہروں میں سیلابی صورتحال کے ساتھ ساتھ بلوچستان ، خیبر پختونخوا، فاٹا، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر کے غیر محفوظ علاقوں میں سیلابی ریلوں کا اندیشہ ہے۔ اس کے علاوہ آئندہ سات دنوں میں بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں بارشوں کے علاوہ آندھی آنے کے بھی خطرات ہیں۔ سندھ میں 108 سے 92 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی کی پیش گوئی ہے۔ محکمہ نے بلوچستان میں مچھیروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بدھ اور جمعرات کو محتاط رہیں۔ اس کے علاوہ متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ اگلے سات دنوں تک بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے اندر غیر معمولی موسمی صورتحال کی پیش نظر الرٹ رہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ بارشوں کا کم زور سلسلہ بدھ کو بلوچستان سے شروع ہونے کے بعد خیبر پختونخوا کے زیریں اور بالائی سندھ میں داخل ہو گا، جس کے بعد جمعرات کو اس کی شدت میں تیزی آئے گی اور یہ اگلے پانچ دنوں میں باقی ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا :-

جمعرات کو بلوچستان میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ بارشوں سے کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد جبکہ لوئر کے پی (بنوں اور ڈی آئی خان)، جنوبی پنجاب (بہاولپور، ملتان اور ڈی جی خان) فاٹا اور بالائی سندھ(سکھر، لاڑکانہ) متاثر ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ جمعرات کو ہی بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، گجرنوالہ)، اپر کے پی( پشاور، کوہاٹ، مردان، ہزارہ اور مالاکنڈ)، زیریں سندھ ( کراچی اور حیدر آباد) میں بھی بارشیں اور تیز ہوائیں چلتی رہیں گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *