فیس بک دنیا کا سب سے بڑا قبرستان بننے والی ہے

988

نیویارک - دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کو استعمال کرنے والے اکثر صارفین نے کبھی نہیں سوچا ہو گا کہ اس ویب سائٹ پر دنیا سے رخصت ہو جانے والے کروڑوں افراد بھی موجود ہیں۔ اور اس بات کا تو کبھی کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں کہ جب فیس بک پر موجود مردہ صارفین کی تعداد زندہ صارفین سے زیادہ ہونے والی ہے۔  یہ پریشان کن انکشاف امریکی یونیورسٹی ایم آئی ٹی کے پی ایچ ڈی سکالر ہاشم صدیقی نے اپنی تحقیق میں کیا ہے۔ ہاشم صدیقی ماہر شماریات ہیں اور انہوں نے فیس بک کے مردہ اراکین کی تعداد میں اضافے کے رجحان پر تحقیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیس بک کے مردہ اراکین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس صدی کے اختتام تک زندہ ارکان کی نسبت مردہ ارکان کی تعداد بڑھ چکی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال فیس بک کے ارکان میں سے تقریباً 10 لاکھ دنیا سے رخصت ہوجائیں گے، جبکہ آنے والے سالوں میں یہ تعداد بڑھتی جائے گی، اور 2098ءتک فیس بک دنیا کا سب سے بڑا ”ورچوئل قبرستان“ بن چکی ہوگی۔واضح رہے کہ فیس بک کی پالیسی کے مطابق کسی صارف کی موت کے بعد اس کا اکاﺅنٹ خود کار طریقے سے ڈیلیٹ نہیں کیا جاتا۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت فیس بک پر کروڑوں کی تعداد میں ایسے اکاﺅنٹ موجود ہیں کہ جن کے صارفین دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔ ان فیس بک اکاﺅنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ان کا لاگ ان اور پاسورڈ کسی کے پاس موجود ہو، لیکن چونکہ ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ کوئی شخص اپنا لاگ ان اور پاسورڈ کسی دوسرے کے حوالے کر کے دنیا سے رخصت ہو، لہٰذا مرنے والوں کے اکاﺅنٹس بڑی تعداد میں اس ویب سائٹ پر جمع ہوتے جارہے ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *