وہ شیطانی ایپ جو ہر ایک منٹ بعد فحش ویب سائٹوں سے رابطہ کرتی ہے

news

سان فرانسسکو - فحش مواد سے پرہیز کرنا یقیناً ایک قابل ستائش بات ہے لیکن اس سے زیادہ افسوس کی بات کیا ہوسکتی ہے کہ آپ اس قسم کے مواد سے مکمل پرہیز کررہے ہوں اور اس کے باوجود آپ کا موبائل فون چوری چوری یہ مواد دیکھ رہا ہو۔مضر سافٹ ویئر پر نظر رکھنے والی کمپنی Avast کا کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ ایپ Dubmash 2 وہ شیطانی ایپ ہے جو آپ کے موبائل فون پر انسٹال ہونے کے بعد ہر ایک منٹ کے بعد فحش ویب سائٹوں سے رابطہ کرتی ہے اور انہیں آپ کے موبائل فون کے براﺅزر میں کھولنے کی کوشش کرتی ہے۔ گوگل پلے سٹور سے انسٹال کئے جانے کے بعد یہ ایپ اپنی شکل بدل لیتی ہے اور آفیشل گوگل سیٹنگز کے آئیکون "Settings IS" کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے۔ آئیکون پر کلک کرنے سے یہ ایکٹو ہوجاتی ہے۔ اگر یہ ایپ آپ کے موبائل فون پر موجود ہے تو اسے ڈیلیٹ کرنے کے لئے Settings میں جائیں اور اس کے بعد Apps میں جاکر "Settings IS" کو فائنڈ کریں اور اسے ان انسٹال کردیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *