امریکی ماڈل نے اپنی عریاں سیلفی بنا کر انٹرنیٹ پر ڈال دی

kim

امریکی ماڈل "کم کاردیشن" ہمیشہ اپنی الٹی سیدھی حرکتوں کی وجہ سے میڈیا میں ان رہتی ہیں، حال ہی میں ان کا ایک دفعہ پهر انٹرنیٹ پر چرچا ہورہا ہے  اس دفعہ انہوں نے اپنی عریاں سیلفی پوسٹ کی ہے جو کہ دوسرے بچے کی پیدائش کے 13 ہفتے بعد کی ہے. سٹار اور تاجر کاردیشن نے اپنی تصویر کو دو جگہوں پر کالے نشانوں سے چهپاتے یہ جملہ لکها " جب آپ کا دل کچھ بهی پہننے کو نہ کر رہا ہو " اس سے پہلے اگست میں جب وہ سینٹ ویسٹ کو جنم دینے والی تهیں. تب بهی انہوں نے  مقابلےکی دوڑ کو برقرار رکهنے کے لیے اپنی بدلتی ہوئی حالت کی ایک عریاں سیلفی پوسٹ کی تهی. ایسا لگتا ہے کی یہ کم کا توجہ پانے کا  بهونڈا طریقہ تها، لیکن اس پر بهی آپ جلد بازی میں کوئی رائے قائم نہیں کر سکتے. کیونکہ کم جانتی ہے کہ وہ کیا کر رہی ہے اور وہ سب بہت اچهے طریقے سے کرتی ہے. تازہ تصویر جو کہ باتھ روم کےشیشے کے سامنے لی گئی ہے اس بارے میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ تصویر پچهلے سال کی ہو سکتی ہے کیونکہ اس تصویر میں کم کے بال سنہرے رنگ کے ہیں. یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ جانی پہچانی شخصیت کاردیشن اپنے انسٹاگرام اکاونٹ میں فوٹوشاپ تصاویر استعمال کرتے ہوئے پکڑی گئی ہیں. ہفتے کے دن پاپارازی فوٹوگرافرکی لی گئی کم کی ایک تصویر میں ان کے بالوں کا رنگ کالا ہے جب کہ اس سے پہلے وہ پلاٹینم سنہرے بالوں والی وگ استعمال کر رہی تهیں.کم اور اس کے شوہر کین ویسٹ نے اپنے بیٹے سینٹ کی دسمبر میں گهر میں خوش آمدید پارٹی کی ( کم کی بڑی بیٹی نورتھ اب دوسال کی ہے)، تب سے کاردیشن کم نشاستے والی غذائوں کا استعمال کر رہی تاکہ وزن کم کر سکیں. جنوری میں ٹویٹ کرتے یوئے کم نے لکها کہ "میں اور "ایٹکنز" اکهٹے ہیں کیونکہ یہ میرے لیے کام کر رہا ہے اور اس کے پاس کافی ورائٹیزبھی ہیں. میں بہت جوش میں ہوں کیونکہ میں نے 30 پاونڈ وزن کم کر لیا ہے اور 40 تک کرنا ہے. میں پوری توجہ دے رہی ہوں، میں آپ کے ساتھ ورزش کی تصویریں بهی شئیر کروں گی" :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *