افغانستان میں پولیس ہیڈکوارٹرز اور انٹیلیجنس ایجنسی کے دفاتر پرشدت پسندوں کا حملہ

446

کابل: افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں شدت پسندوں نے متعدد سرکاری دفاتر پر حملہ کردیا۔واضح رہے کہ ہلمند میں گزشتہ کئی ماہ سے طالبان جنگجوؤں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔امریکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ نے صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تازہ حملے میں ہلمند کے قصبے گریشک میں پولیس ہیڈ کوارٹرز اور انٹیلی جنس ایجنسی کے دفاتر کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ چار خودکش حملہ آور پولیس ہیڈ کوارٹرز میں داخل ہوئے اور حملہ کرکے دو آفیسرز کو ہلاک اور چار کو زخمی کردیا، جبکہ جوابی کارروائی میں تین حملہ آوروں کو بھی ہلاک کردیا گیا۔گورنر ترجمان کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کو انٹیلی جنس ایجنسی کی عمارت میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔خیال رہے کہ صوبہ ہلمند میں بڑی مقدار میں پوست کاشت کی جاتی ہے اور طالبان کے مختلف دھڑے یہاں کنٹرول حاصل کرکے اس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *