وزیراعظم نوازشریف نے قومی ٹیم کوبھارت جانے کی اجازت دے دی

Pak India2

اسلام آباد -وزیراعظم نوازشریف نے ورلڈ ٹی 20میں شرکت کے لیے قومی ٹیم کو بھارت جانے کی مشروط اجازت دیدی ہے اور وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ ٹیم کے قیام اور نقل وحمل سے آگاہ رہاجائے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے بھارت کی طرف سے متبادل مقامات اور فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد یہ فیصلہ کیا اور کہاکہ پاک بھارت میچ دھرمشالہ کے علاوہ کولکتہ یا موہالی میں کھیلا جاسکتاہے ۔ وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو بھارت میں ٹیم کی سیکیورٹی کی مکمل نگرانی کی بھی ہدایت کی ۔ ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم نوازشریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں بھارت جانیوالی سیکیورٹی ٹیم کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا اور دھرمشالہ میں ٹیم کی سیکیورٹی پر خدشات کا اظہار کیا،اطلاعات ہیں کہ کولکتہ میں پاک بھارت میچ ہونے کے امکانات زیادہ ہیں ۔
دوسری طرف آئی سی سی نے بھی پاک بھارت میچ کے مقام کی تبدیلی کی حمایت کردی اور اس سلسلے میں کچھ ہی دیر بعد آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ایک پریس کانفرنس میں باضابطہ اعلان کریں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *