پاک بھارت میچ، تمام نظریں آئی سی سی پرمرکوز

news

دوحہ - ورلڈٹی 20میں پاکستان کی طرف سے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے متعلق تحفظات کا اظہار کرنے کے بعد آئی سی سی نے بھی ہنگامی قدم اٹھا لیا ہے اور پاکستان کے تحفظات پر پاک بھار ت میچ کے وینیو کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا اور اس ضمن میں کچھ ہی دیر میں باضابطہ طورپراعلان کیاجائے گا۔آئی سی سی کی طرف سے جاری اعلامیہ میں بتایاگیاکہ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر ساڑھے چار بجے میچ کے مقام کی تبدیلی سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو اور ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر پریس کانفرنس کریں گے ، دونوں ٹیموں کے درمیان دھرمشالہ کے علاوہ کولکتہ میں بھی میچ ہوسکتاہے ۔ دوسری طرف پی سی بی ترجمان نے بتایاکہ بھارت جانے کے لیے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا گیا جس پر جواب ملاکہ آئی سی سی کی پریس کانفرنس کے بعد حتمی فیصلہ کیاجائے گا، اب پی سی بی حکام نے ٹیم کو ذہنی طورپر تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئی سی سی حکام کی پریس کانفرنس اور وزارت داخلہ کے جواب کا انتظار شروع کردیا ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *