لڑکیوں کے ہاسٹل میں رات گئے وزیرکی ناشائستہ حرکات

Tamil Nadu

چنائی -تامل ناڈو کے وزیر سپورٹس ایس سندراراجن نے دیر رات گئے لڑکیوں کے ہاسٹل کا معائنہ کر کے نئے تنازعے کو جنم دے دیا ہے ویڈیو میں دیکها جا سکتا ہے وزیر موصوف ہفتے کی درمیانی شب ہاکی کی کهلاڑی لڑکیوں سے کس بدتمیزی سےبات کر رہے ہیں اور ساتھ ہی انہیں چهونے کی کوشش بهی کر رہے ہیں. وزیر موصوف کا کہنا تها کہ کالج کے لڑکوں کو 200 روپے ماہانہ ملتے ہیں جبکہ آپ کو کهانے کی مد میں روزانہ کے 250 روپے دیے جا رہے ہیں، اگر کارکردگی بہتر نہیں کر سکتے تو پیسے نہیں ملیں گے۔ انہوں نے لڑکیوں کی شرٹ کو ہاتھ لگاتے ہوئے اپنا وزن بھی کم کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن راہنماوں نے رات کو ہاسٹل کا معائنہ کرنے پر حیرانگی کا اظہارکیا ہے،  یہ لڑکیوں کے استحصال کے زمرے میں آتا ہے اور ان کی ناشائستہ حرکت کے لیے انہیں سزا دینےکا مطالبہ بھی کیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *