کتاب دہشت گردی کے خلاف لکھے گئے کالموں پر مشتمل ہے

byaniye ki jang

لاہور(نمائندہ خصوصی) معروف کالم نگار اور تجزیہ نگار یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب" بیانئے کی جنگ" دوست پبلی کیشنز کے زیراہتمام شائع ہوگئی ہے- کتاب میں یاسر پیرزادہ کے وہ کالم شامل کیے گئے ہیں جو انہوں نےدہشت گردی  کی فضا میں انتہائی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری دلیری کے ساتھ لکھے- یاد رہے کہ اس سے قبل یاسر پیرزادہ کی دو کتابیں "ذرا ہٹ کے  اور ذرا ہٹ کے 2 " شائع ہوچکی ہیں- یاسر پیرزادہ کی اس تیسری کتاب کے بارے میں قارئین نے انتہائی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے- یاسر پیرزادہ کی یہ کتاب پورے ملک میں ہر بکسٹال پر باآسانی دستیاب ہے، مزید براں ملک بھر میں  پھیلے  نیشنل بک فائونڈیشن کے 24 بک سٹورز پر بھی یہ کتاب حاصل کی جاسکتی ہے جن کی تفصیل نیشنل بک فائونڈیشن کی ویب سائٹ www.nbf.org.pk  سے حاصل کی جاسکتی ہے-براہ راست کتاب منگوانے کے لیے بھی درج ذیل ایڈریسز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے-

address

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *