میرا کے وارنٹ گرفتاری جاری

meeraمقامی عدالت نے نازیبا ویڈیو سے متعلق مقدمے کی سماعت میں پیش نہ ہونے پر نامور پاکستانی خاتون اداکار میرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
درخواست گزار نے اپنی پیٹیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ ویڈیو کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کا نام بدنام ہوا۔انہوں نے کہا کہ عدالت میرا کے اس حرکت کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کرے۔
اس پر ایڈیشنل اینڈ سیشن جج صفدر علی بھٹی نے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر اداکار کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے پولیس کو خاتون اداکار کو پچیس مارچ تک گرفتار کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *