حسین نواز بیس سال سے باہر کاروبار کررہے ہیں، حق حلال کی کمائی سے قانونی طور پر کمپنیاں خریدیں، پرویز رشید

Pervaiz Rasheed

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے وفاقی وزیرِ اطلاعات پرویز رشید نے پاناما پیپرز کے ریلیز کے بعد کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے بچے کوئی غیر قانونی کام نہیں کر رہے۔پاناما پیپرز کے منظر عام پر آنے کے بعد سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان پر تنقید کی گئی تھی۔
وزیرِ اطلاعات نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہا کہ ’اب جو پاناما کےڈاکومینٹس سامنے آئے ہیں ان میں نواز شریف صاحب کے نام سے اور شہباز شریف صاحب کے نام سے کسی قسم کی کسی پراپرٹی کے بارے میں، کسی کمپنی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان کے الزامات غلط تھے۔‘
انھوں نے تحریک انصاف کے سربراہ سے کہا کہ ’وہ شرمندگی کا اظہار کریں اور جن کا دل دکھایا ہے ان سے معافی نہیں تو معذرت کر دیں۔
پرویز رشید نے کہا کہ میاں نواز شریف کے بچے کافی عرصے سے باہر ہیں۔
’ان کے فیملی ممبرز آج سے نہیں ایک طویل عرصے سے باہر ہیں۔ ان کے بڑے بیٹے تقریباً سنہ 1992 سے باہر ہیں جبکہ دوسرے بیٹے سنہ 1997 کے بعد سے باہر رہنا شروع ہو گئے تھے۔ دونوں بچوں کو زبردستی پاکستان آنے سے روک دیا گیا تھا۔ انھوں نے اپنے کریئر کا آغاز وہاں سے کیا۔ اورصرف یہ دو بچے نہیں جو باہر ملکوں میں کاروبار کر رہے ہیں بلکہ لاکھوں پاکستانیوں کے لاکھوں بچے بھی ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ ’وزیرِ اعظم کے بچوں کا ہر اثاثہ قانون کے مطابق ہے اور وائٹ منی سے بنایا گیا ہے اور اسی سے گروتھ ہو رہی ہے۔ اس پر جو ٹیکس ہیں دونوں بچے ادا کرتے ہیں اور اس میں کوئی لاقانونیت نہیں ہے۔

حسین نواز بیس سال سے باہر کاروبار کررہے ہیں، حق حلال کی کمائی سے قانونی طور پر کمپنیاں خریدیں، پرویز رشید” پر ایک تبصرہ

  • اپریل 4, 2016 at 7:33 PM
    Permalink

    Un-Ghaindon-nay-kaya-business-kerna-hai.Ishaq-Doller-k-2-number-formulas-per -amal-ker-rahay-hain.

    Reply

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *