اب اپنا ہم شکل ڈھونڈنا بھی ممکن ہے

331

واشنگٹن ۔ ہم آج تک ایک بات سنتے آئے ہیں کہ دنیا میں ہرکسی کا ہم شکل ہوتا ہے لیکن آئرلینڈ کی 26 سالہ خاتون نیامہ گینے نے اپنی دو دوستوں کے ساتھ مل کر ٹوئن سٹرینجرز کے نام سے ایک ویب سائٹ لانچ کی ہے جس کے ذریعے دنیا بھر کے لوگ اپنے ہم شکل تلاش کر سکتے ہیں۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سپرنگ میں رہنے والی 33 سالہ جینیفر نے اس ویب سائٹ پر اپنا ہم شکل تلاش کرنے کی کوشش کی۔ ویب سائٹ کے نتائج سے اسے معلوم ہوا کہ نارتھ کیلیفورنیا کے شہر فیٹوائل میں امبرا نام کی 23 سالہ لڑکی رہتی ہے جو اس کی ہم شکل ہے۔ جینیفر اور امبرا نے اسی ویب سائٹ پر ایک دوسرے سے رابطہ کیا اور ملنے کا پروگرام بنایا تا کہ وہ دیکھ سکیں کہ ان کی شکل کتنی آپس میں ملتی ہے۔ امبرا نے جینیفر سے وعدہ کیا کہ وہ اسے ملنے آئے گی۔ پھر ایک روز امبرا جینیفر کے پاس پہنچ گئی اور جب وہ دونوں آمنے سامنے آئیں تو حیران رہ گئیں۔ ان دونوں کی شکلوں میں اس قدر مماثلت تھی کہ جیسے وہ دونوں جڑواں بہنیں ہوں۔ امبرا سے ملنے کے بعد جینیفر کا کہنا تھا کہ جب میں نے امبرا کو دیکھا تو ایسے لگا جیسے میں آئینے میں اپنا ہی عکس دیکھ رہی ہوں۔ مجھے یہ سب دیکھ کر ایک جھٹکا لگا۔ یہ بہت خوفناک احساس تھا، بالکل ایسے جیسے انسان اپنا ہی بھوت دیکھ رہا ہو۔ ان دونوں کی شکلیں اس قدر ملتی تھیں کہ جب امبرا جینیفر کے گھر پہنچی تو پاس کھڑی جینیفر کی والدہ بھی حیرت سے دونوں کو دیکھے جا رہی تھی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *