وزیر اعظم ہاﺅس میں وفاقی وزراءاور پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس جاری

news

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم ہاﺅس میں وفاقی وزراءاور پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس جاری ہے جس میں ملکی مجموعی صورت حال خصوصاً پانا ما لیکس معاملے سے متعلق امور زیر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، زاہد حامداور قادر بلوچ کے علاوہ دیگر رہنما بھی شریک ہیں ۔اجلاس میں پاناما لیکس انکشافات کے بعد قائم کئے جانے والے تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کی تعیناتی کے معاملے پر غور کیا جائے گا جبکہ زاہد حامد نے اس موقع پر شرکاءکو پانا ما لیکس معاملے کے مختلف پہلوﺅں پر بریفنگ بھی دیں گے۔اس کے علاوہ اجلاس میں انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اپنائی جانے والی حکمت عملی پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *