پنجاب میں خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کا معاہدہ

150

ہارون الرشید

حکومتِ پنجاب نے چین کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جن کے تحت چین کے اشتراک سے پنجاب بھر میں مختلف خصوصی اقتصادی زون قائم کیے جائیں گے۔اس معاہدے پر لاہور میں منعقدہ پنجاب شان ڈونگ بزنس سمینار میں دستخط ہوئے۔سیمینار کا مقصد صوبہ پنجاب اور چینی صوبہ شان ڈونگ کے درمیان اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کی خاطر حکومت اور کاروباری افراد کے باہمی روابط کو مضبوط بنانا اور ٹیکسٹائلز، مینوفیکچرنگ، توانائی، بنیادی سہولیات، مہمان نوازی، ریئل اسٹیٹ اور تعمیرات کے شعبوں میں تعاون کے امکانات تلاش کرنا تھا۔چین کے صوبے شان ڈونگ کی جی ڈی پی 967 ارب امریکی ڈالر ہے، اور اس کا شمار خوشحال علاقوں میں ہوتا ہے۔ وہاں پیناسونک، ایل جی، والوو اور سانیو جیسی بہت سی بین الاقوامی کمپنیوں کا مرکز ہے۔وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب کے دوران کہا: ’حکومت اور حکومتی سطح پر ہمارے دوطرفہ تعلقات مثالی رہے ہیں، مگر اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے کاروباری افراد، کاروبار کے مالکان اور سرمایہ کاروں کا باہمی تعلق بڑھانے کے لیے سازگار حالات پیدا کریں۔‘شان ڈونگ کے وائس گورنر نے اپنے خطاب میں کہا: ’پاک چین تعلق محض اقتصادی روابط تک محدود نہیں رہا۔ ہم نے گہرے ثقافتی بندھن رکھتے ہیں اور اس جاری تعلق کے ذریعے ہماری دوستی کی جڑیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید گہری ہوتی جا رہی ہیں۔‘حکومت پنجاب اور حکومت شان ڈونگ نے چین کے اشتراک سے پنجاب بھر میں مختلف خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کے معاہدے پر بھی دستخط کیے۔اس موقعے پر مفاہمت کی چھ یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے:۔

Source : BBC

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *