چیچہ وطنی میں سکھ کی پگڑی کی بے حرمتی پر چھ افراد کے خلاف توہین مذہب کا پرچہ درج

sikh

چیچہ وطنی-بس ٹرمینل پر ایک معمولی جھگڑے میں ایک 29 سالہ سکھ کی پگڑی کی بے حرمتی کرنے پرچھ افراد کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی۔تفصیلات کے مطابق مہندر پال سنگھ ملتان کا رہائشی ہے۔ انہون نے بتایا کہ پچھلے ہفتے فیصل آباد سے ملتان جانے والی بس فیصل موورز میں وہ سفر کر رہے تھے کہ بس میں کوئی خرابی واقع ہوئی جس کے وجہ سے بس کی رفتار میں بہت کمی آ گئی۔ چیچہ وطنی ٹرمینل پر پہنچ کر مسافروں نے دوسری بس مہیا کرنے کا مطالبہ کیا اور اس دوران جھگڑا ہو گیا جس میں ایک آدمی راشد گجر نے ان کی ٹوپی زمین پر گرا دی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹوپی سکھ مذہب میں ایک محترم چیز ہے اور اس کے بے حرمتی کرنا قانونا جرم ہے۔ متعلقہ تھانے کے انچارج نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف دفعہ ۲۹۵، ۵۰۶ اور ۱۴۸ کے تحت پرچہ درج کر لیا گیا ہے۔مہندپال نے الزام لگایا کہ ذمہ داران کو سیاست دانوں کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے پولیس تحقیقات میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ انہوں نے شہباز شریف سے اپیل کی کہ انصاف کا حصول ممکن بنائیں۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *