بال پوائنٹ کے ڈھکن میں سوراخ کیوں ہوتا ہے، جانئے ایک اہم وجہ

ball point

آپ کے پاس بال پوائنٹ پین ہے؟ ذرا اس کاڈھکن دیکھیں، کیا اس میں سوراخ ہے؟ بال پین بنانے والی مشہور کمپنی ‘بک’ کے پینوں کے ڈھکنوں میں سوراخ ہوتا ہے۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ ہوا کے کسی خاص دباؤ کو برقرار رکھنے کے لیے ہے یا پھر سیاہی کو خشک ہونے سے بچانے کے لیے؟ ویسے اوپر جو سوراخ ہوتا ہے وہ اس لیے ہوتا ہی ہے کہ ڈھکن بند کرتے ہوئے ہوا کا اضافی دباؤ نکل جائے، لیکن اس سوراخ اہم ترین مقصد ہے آپ کو مرنے سے بچانا۔ جی ہاں! ہم مذاق نہیں کررہے۔آپ کے کوئی دوست عزيز، خاص طور پر بچپن کے دوستوں میں کچھ ایسے ضرور ہوں گے جن کو پین چبانے کی عادت ہوگی۔ دنیا میں ایسے بہت سے لوگ پائے جاتے ہیں جنہیں یہ بدعادت ہے۔ پین بنانے والی کمپنیوں کو یہ خطرہ ہوتا ہے کہ کہیں یہ حلق میں جاکر سانس کی نالی میں نہ پھنس جائے کیونکہ اس سے جان بھی جاسکتی ہے۔ اس لیے ڈھکن کے اوپر ایک سوراخ کرکے “بک” کمپنی نے سانس کے اخراج کی جگہ برقرار رکھی ہے تاکہ ایسی کسی بھی ناگہانی صورت میں ڈاکٹر تک پہنچنے تک ان کی موت نہ واقع ہو جائے۔امریکا میں ہر سال تقریباً 100 افراد پین کا ڈھکن حلق میں پھنسنے کی وجہ سے مر جاتے ہیں، اور یہ تعداد کہیں زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔

source:urdutribe

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *