وزیرِ اعظم نےحامد میر حملے کی جوڈیشل تحقیقات کا حکم دیدیا

nawazوزیرِ اعظم نواز شریفے نے اتوار کےروز احکامات جاری کئے ہیں کہ معروف صحافی اور نیوز اینکر حامد میر پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کیلئے ایک تین رکنی جوڈیشل کمیشن کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ حامد میر کو ہفتہ 19 اپریل کو اس وقت نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ کراچی ایئرپورٹ سے باہر نکلے تھے اور شارعِ فیصل پر ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں انہیں تین گولیاں لگی تھیں۔جوڈیشل کمیشن کے سلسلے میں ایک باضابطہ درخواست چیف جسٹس آف پاکستان کو بھیجی جائے گی جس کا اعلان وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کیا گیا ہے۔ دوسری جانب حکومت نے ذمے دار حملہ آور کی قاتلوں کی اطلاع دینے والے کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات پرویز رشید نے کراچی کے ایک مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج صحافی سے ملاقات کی ہے اور واقعے کی تفتیش کیلئے حکومتِ سندھ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔
پرویز رشید نے کہا کہ جو لوگ بندوق کے زور پر اپنا ایجنڈا تھوپنا چاہتے ہیں انہیں اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈاکٹروں کے مطابق حامد میر کی حالت اب کسی خطرے سے باہر ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *