سوات میں ٹرک الٹ گیا، سولہ افراد زخمی

truck

کالام(ایچ ایم کالامی سے) سوات کے علاقہ مانکیال میں ٹرک الٹ گیا۔ سولہ افراد زخمی۔ تین افراد کو شدید زخمی حالت میں مدین سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ بدقسمت خاندان روزگار کی خاطر پنجاب کے شہروں کو نقل مکانی کرچکے تھے ، جو گرمیاں شروع ہوتے ہی واپس اپنے علاقوں کی طرف جارہے تھے کہ مانکیال کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوگئے۔ ٹرک نمبر 2489 میں بٹندر اور آسان سے تعلق رکھنے والے دو خاندان کے پچیس افراد سوار تھے۔جو تحصیل بحرین کے علاقہ مانکیال میں حادثہ کا شکار ہوگئے۔ جس کے نتیجے میں سولہ افراد زخمی ہوگئے تین شدید زخمیوں زوجہ زمین خان، دختر زمین خان سکنہ آسان کالام اور بٹندر کالام سے تعلق رکھنے والے جمع خان کے بیٹے کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال مدین منتقل کردئے گئے۔ جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ جبکہ باقی کو مانکیال بی ایچ یو میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔حادثہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث پیس آیا۔واضح رہے کہ سڑک 2010کے سیلاب میں بہہ گئی تھی جو حکمرانوں کی غفلت کی وجہ سے تاحال تعمیر نہ ہوسکی۔ آئے روز حادثات میں سینکڑوں لوگ لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ دو سال پہلے اتروڑ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے سترہ افراد بھی اس سڑک پر ٹرک الٹنے سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

loading...

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *