بھارت کی 80 سالہ خاتون شادی کے 46 سال بعد ماں بن گئی

80
بھارت کی 80 سال سے زائد عمر عورت نے صحت مند بچے کو جنم دے دیا،بھارتی سکھ لیڈی دلجندر کور جو ستر سال سے اوپر جا چکی ہیں نے پچھلے مہینے ایک بچے کو جنم دیا۔ بچے کی پیدائش سے قبل انہیں دو سالہ آئی وی ایف کے علاج سے گزرنا پڑا۔ یہ ان کی 46 سالہ شادی شدہ زندگی کی پہلی اولاد ہے۔ایک عمر رسیدہ جنم دینے والی عورت ہونے کے باوجود انے کے پاس کوئی قابل قبول ثبوت نہیں ہے کہ وہ ان کی صحیح عمر بتائی جا سکے۔
انوراگ بشنوئی جو ایمبریالوجسٹ ہیں اور نیشنل فرٹیلیٹی اور ٹیسٹ ٹیوب بے بی سینٹر حصار کے مالک ہیں نے کہا کہ میں دعوی سے کہہ سکتا ہوں یہ عورت بہتر سال تک کی عمر کی ہے۔  خوش قسمت ماں نے بتایا کہ وہ اپنے خاوند سے پانچ سال چھوٹی ہیں اور ان کے پیدائشی سرٹیفیکیٹ پر ان کی تاریخ پیدائش 12 اپریل 1937 بتائی گئی ہے۔ کور نے بتایا کہ وہ اور ان کے خاوند بہت مایوس تھے اور لوگ انکا مذاق اڑایا کرتے کیوں کہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بانجھ پن کو خدا کی لعنت سے تعبیر کیا جاتا ہے۔  اللہ نے ہماری دعا سن لی۔ میں اپنے بچے کی دیکھ بھال خود کرتی ہوں۔ میرے خاوند بھی میری بہت دیکھ بھال کرتے ہیں۔ پیدا ہونے والا بچہ 2 کلو کا ہے۔ والدین نے اسکا نام ارمان رکھا ہے۔  ڈاکٹر بشنوئِی اس سے قبل بھی دو عمر رسیدہ عورتوں کو آئی وی ایف کے ذریعے اولاد حاصل کرنے میں کامیاب کر چکے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *