بیٹے کی بازیابی، شہباز شریف کی گیلانی کو گھر جا کرمبارکباد

Shahbaz

لاہور -وزیراعلی شہباز شریف سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے گھر پہنچے اور انھیں بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی۔ ذرائعکے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف لاہور کے علاقے ڈیفنس میں واقع سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے گھر پہنچے اور انھیں بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ علی حیدر کی بازیابی پرجس طرح گیلانی خاندان کو خوشی ہوئی بالکل اسی طرح مجھے بھی خوشی ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ علی حیدر گیلانی کو عام انتخابات سے قبل 9 مئی 2013 کو انتخابی مہم کے دوران ملتان سے اغوا کیا لیا تھا، انھیں اسی ہفتے افغان اور نیٹو فورسز نے افغان صوبے غزنی میں کارروائی کر کے بازیاب کرایا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *