ڈائریکٹر وزارت خارجہ 12 روزہ عدالتی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

201

اسلام آباد۔ آمدن سے زیادہ اثاثے ،انسانی سمگلنگ اور کرپشن کے الزامات میں گرفتار وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار شفقت علی چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔نیب نے منگل کو ڈائریکٹر شفقت چیمہ کو آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزامات میں گرفتار کیا تھا۔شفقت چیمہ کو بدھ کے روزاسلام آباد میں نیب کی عدالت میں پیش کیا جس نے انہیں 12 روز کے عدالتی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔دوسری جانب نیب کے ترجمان نوازش علی نے  بتایا کہ دفتر خارجہ کی شکایت پر ڈائریکٹر شفقت علی کو ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ سری لنکا، نیپال اور بھوٹان ڈیسک کے ائریکٹر شفقت علی پر مبینہ طور پر آمدن کے لحاظ سے غیر متناسب اثاثوں کا الزام عائد گیا ہے۔نیب ترجمان کے مطابق شفقت چیمہ کے اکاو¿نٹ سے پانچ کروڑ روپے برآمد کیے گئے ہیں۔ذرائع ابلاغ میں ان کے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے کی اطلاعات پر نیب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں آنے والی ان اطلاعات کی ریمانڈ کے دوران تحقیقات کی جائیں گی۔وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ ہرنے پر  بتایا کہ یورپ سے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر پاکستانیوں کی واپسی کے معاہدے اور اس کے بعد ہونے والی تحقیقات میں شفقت چیمہ نظروں میں آئے۔انہوں نے بتایا کہ انسانی سمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزامات ان کے سنہ 2000 کے آغاز پر تین برس تک سپین میں تعیناتی کے دوران آئے ۔شفقت علی کا تعلق گجرات کے علاقے سے ہے جہاں مبینہ طور پر انسانی سمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کام کرتے ہیں۔اہلکار کے مطابق شفقت چیمہ کے خلاف سری لنکا میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر جنسی ہراس کا الزام بھی تھا اور اس ضمن میں ان کے خلاف تحقیقات کی جا رہی تھیں اور گزشتہ کئی برسوں سے انھیں بیرون ملک پوسٹنگ نہیں دی جا رہی تھی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *