ایم کیو ایم کاعمران خان کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ

aaaaa

ایم کیوایم نے  تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں 5 ارب روپے  ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے بیرسٹر فروغ نسیم کی وساطت سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر دعوے میں تحریک انصاف اور پارٹی چیئرمین عمران خان کو فریق بنایا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد عدالت کا دروازہ کھٹکٹایا ہے،عمران خان نے  تحریک انصاف کراچی کی عہدے دار زہرا شاہد کے قتل کے ایک گھنٹے بعد قائد تحریک الطاف حسین کو براہ راست ذمے دار ٹھہرایا تھا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اس بیان سے الطاف حسین کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، اس لئے ایم کیو ایم نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے بمعہ معافی انہیں 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی 19 مئی کو ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو لیگل نوٹس جاری کیا تھا جس کا انہوں نے جواب نہیں دیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *