حمزہ علی عباسی کے "بیوی پرہلکے پھلکے تشدد" کا انجام

Hamza Ali Abbasi

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ریلیز کی جس میں وہ اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے حال ہی میں پیش کیے حقوق نسواں کے حوالے سے پیش کی جانے تجاویز کے خلاف نظر آئے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں اسلامی نظریاتی کونسل نے حقوق نسواں بل کے لیے اپنی تجاویز پیش کی تھیں جن میں بیوی پر ہلکے پھلکے تشدد کی اجازت بھی شامل تھی۔  اس کے فوری بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس تجویز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ساتھ ساتھ اداکار حمزہ علی عباسی بھی اس کے خلاف آواز اٹھاتے نظر آئے۔ اور اب حمزہ علی عباسی نے ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ مل کر ایک مزاحیہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ ہر شئیر کی جو یقیناً ان تجاویز پر تنقید ہے۔

اس ویڈیو میں دکھایا گیا کہ حمزہ ماہرہ پر تشدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کے جواب میں ماہرہ نے حمزہ کی ہی زور دار پٹائی لگادی۔ ویڈیو کے ذریعے دراصل یہ دونوں اداکار یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ خواتین کمزور نہیں اور انہیں اپنا دفاع کرنا بخوبی آتا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *