سیاح ہمارے مہمان ہیں ان کو ہر قسم تحفظ دینا ہمارا فرض ہے۔ایس۔ایچ۔او بحرین امتیاز علی

kalam

بحرین(ایچ ایم کالامی سے )گرمی شروع ہوتے ہی ملک بھر سے سیاحوں نے گرمی سے بچنے کیلئے سوات کے سیاحتی علاقوں بحرین اور کالام، اشو، مٹلتان، اتروڑ اور گبرال کے پُر فضا مقامات کا رُخ کرلیاہے۔ اسی سلسلے میں بحرین میں امن وامان سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں بلدیاتی نمائندوں اور علاقہ عمائیدین نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد ایس۔ایچ۔او بحرین امتیاز علی خان نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو ہر قسم کاتحفط دینے کیلئے تیار ہیں اور اسی سلسلے میں بحرین پولیس نے اپنا سیکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔ جس کے مطابق بحرین اور گردنواح میں تمام غیر مقامی لوگوں کی رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے گا اور ساتھ ساتھ مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔امتیاز علی خان نے مزید کہا کہ انہوں نے بحرین کے تمام ہوٹل مالکان سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ اپنے ہوٹلز میں ایسے کسی بھی شخض کو ٹہرنے کی اجازت نہ دیں جس کے پاس قومی شناختی کاڑد نہ ہو۔ایس ۔ایچ۔او بحرین نے کہا کہ علاقے میں امن کو برقرار رکھنا مقامی لوگوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔یاد رہے کہ جوان پولیس افسر امتیاز علی خان کے بحرین پولیس سٹیشن میں تعیناتی کے بعد علاقے میں امن برقرا ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف گیراا تنگ ہوتا جارہا ہیں۔

loading...

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *