سوات میں پاکستان مسلم لیگ ن کا مستقبل کالام سڑک سے وابستہ ہے

kalam road

کالام(تجزیاتی رپورٹ:ایچ ایم کالامی سے) کالام سڑک کی عدم تعمیر ایک طرف مقامی لوگوں اور سیاحوں کے لئے مشکلات کا سبب بنی ہے تو دوسری طرف مختلف سیاسی پارٹیوں کے لئے پوائنٹ سکورنگ اور تنقید کی وجہ بھی بن چکی ہے۔ دو سال قبل ایم پی اے سید جعفر شاہ نے سر توڑ کوششوں کے بعداے ڈی بی سے اڑتالیس کروڑ روپے منظور کروائے اور سڑک پر تعمیراتی کام کا افتتاح کرنے والے تھے کہ وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے وفاقی حکومت کا فنڈ جواز بنا کر سید جعفر شاہ سے ایک دن پہلے خود افتتاح کرلیا۔ اور اس کے اگلے دن ایم پی اے سید جعفر شاہ نے افتتاح کیا۔ عوام سڑک کی تعمیر کی منتظر رہی لیکن اڑتالیس کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود سڑک تعمیر نہ ہوسکی اور حکمران سخت تنقید کا نشانہ بنے۔ عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہوا اور سوات کوہستان کی عوام نے اسلا م آباد میں احتجاجی دھرنے کی تیاری شروع کردی۔ایسے میں ایک بار پھر وزیر اعظم کے مشیر انجنئیر امیرمقام نے یقین دہانی کرائی اور احتجاجی دھرنا ملتوی کروایا۔ اور اخبار میں باقاعدہ ٹینڈر بھی شائع کیا گیا اور چھ جون ڈیڈ لائن دے دی جو دو دن پہلے ختم ہوچکی ہے۔ اس حوالے سے بحرین سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی مجاہد توروالی کہتے ہیں کہ تحصیل بحرین کے عوام نے بڑے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور امیر مقام کے وعدوں پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔ اب اگر چہ سڑک پر کام کا آغاز ہوجائے تو اگلے الیکشن میں حلقہ پی کے پچاسی سے امیر مقام کی بھاری اکثریت میں جیت متوقع ہے۔ اگر وہ اپنا وعدہ ایفاء نہ کرسکے تو یہ صرف امیر مقام ہی نہیں بلکہ مسلم لیگ ن پر جھاڑو پھرنے کا سبب بنے گا کیوں کہ صرف عوام ہی نہیں دوسرے سیاسی حریفین بھی اس وعدہ شکنی کو جواز بناکر مسلم لیگ ن اور امیر مقام کے خلاف تحریک اٹھائیں گے ۔کیوں کہ حلقہ پی کے پچاسی کے عوام کا سب سے بڑا مسلہ کالام سڑک ہے ۔ اسی طرح سینئر کالم نگار زبیر توروالی کہتے ہیں کہ انہوں ادارہ برائے تعلیم و ترقی نے سوات کوہستان کے مسائل پر رپورٹ شائع کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سوات کوہستان کی پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ کالام مین شاہراہ کی خستہ حالی ہے۔ اور سوات کوہستان کی نوے فیصد عوام نے کالام شاہراہ کو دوسرے مسائل کا موجب قراردیا ہے۔ اب اگر جو بھی سیاسی جماعت اس حلقے میں خود کو مستحکم کرنا چاہتی ہے تو کالام شاہراہ کی تعمیر کو اولین ترجیح سمجھ کر حل کرنا چاہئے۔اسی طرح دیگر تجزیہ نگاروں اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے بھی کالام شاہراہ کو مسلم لیگ ن کی سیاست میں بڑا کردار تصور کیا اور سیاسی جماعتوں کی ترقی اور زوال میں اہم کردار قراردے دیا۔
س

loading...

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *