الیکشن کمیشن کی این اے 68 میں تحقیقات، اعداد و شمار میں تضادات

ECPعمران خان کے الزامات پر الیکشن کمیشن کی این اے 68 میں تحقیقات، پریذائیڈنگ اور ریٹرننگ افسروں کے اعداد و شمار میں تضادات سامنے آ گئے ہیں۔
الیکشن کمشن نے این اے 68 میں دھاندلی سے متعلق عمران خان کی جانب سے لگائے جانیوالے الزامات کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔ تحقیقات میں پریذائیڈنگ اور ریٹرننگ افسران کے اعداد و شمار میں واضح تضادات سامنے آئے ہیں۔ پریذائیڈنگ افسر کے مطابق میاں نواز شریف کو پولنگ اسٹیشن 262 سے 779 ووٹ ملے جبکہ ریٹرننگ افسر کے مطابق ووٹوں کی تعداد 7 ہزار 879 تھی۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پولنگ اسٹیشن پر مجموعی ووٹوں کی تعداد ہی 1500 ہے۔ الیکشن کمیشن نے معاملے کو سنگین قرار دیتے ہوئے اس پر اعلی سطحی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عام انتخابات میں این اے 68 سرگودھا پانچ سے وزیر اعظم نواز شریف کامیاب قرار پائے تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *