اداکار رنگیلا کے پلاٹ پر قبضہ، فیصل کریم کنڈی کے خلاف نیب کی کاروائی شروع

plot

ڈیرہ اسماعیل خان (عنایت عادل) فرنٹ مینوں نے لٹیا ڈبو دی، کنڈی کے سر پر نیب کا کنڈا منڈلانے لگا،، ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی ، سیف الرحمان اور اسحق ڈار کے ساتھ ساتھ میاں نواز شریف کے خلاف بھی تحقیقات شروع، نیب کا گھیرا مزید تنگ،عنقریب پیش رفت کا امکان، تمام شخصیات شدید ذہنی دباؤ کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور حالیہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم خان کنڈی کی جانب سے اختیارات سے نا جائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اثاثہ جات بنانے کے الزامات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق ایک طرف جہاں اسلام آباد کے پوش ایریا G-9، جسے عرف عام میں کراچی کمپنی کہا جاتا ہے ، میں واقع معروف مزاحیہ اداکار محمد سعید المعروف رنگیلا مرحوم کے پلاٹ، جو کہ مرحوم کے سینما گھر کا پلاٹ بتایا جاتا ہے، پر قبضہ کرتے ہوئے اسے غیر قانونی طریقے سے اپنے نام کروانے پر فیصل کریم خان کنڈی کے خلاف تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں وہیں دوسری جانب نیب خیبر پختونخواہ نے فیصل کریم خان کنڈی کے ان اثاثہ جات کی تحقیقات بھی شروع کر دیں ہیں جن کے تحت ان کی جانب سے اسلام آباد میں متعدد پٹرول پمپس اور پلازہ جات قائم کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب حکام کا دعویٰ ہے کہ فیصل کریم خان کنڈی نے دوران اقتدار اپنے مختلف فرنٹ مینوں کے نام پر یہ اثاثہ جات منتقل کر رکھے تھے لیکن نیب کی جانب سے شروع کی جانے والی تحقیقات کے اوائل ہی میں ان مبینہ فرنٹ مینوں نے لنکا ڈھا دی اور نیب کو واضح طور پر بتا دیا کہ ان اثاثہ جات کے اصل مالک فیصل کریم خان کنڈی ہیں۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ نیب عنقریب ان تحقیقات کو حتمی شکل دینے کے بعد کاروائی کا ارادہ رکھتی ہے۔

loading...

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *