مریخ پر خلائی مخلوق کی موجودگی کا انکشاف

عالمی خلائی ایجنسیوں اور سائنسدانوں نے کئی ملین ڈالر خرچ کر کے مریخ پر ایلین کی موجودگی کا ثبوت ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے  لیکن ایلین کے شکار کرنے والوں کے مطابق ایلین انکے بلکل سامنے موجود ہو سکتے ہیں۔ ایک محقق کی پیش کردہ ویڈیو کے مطابق ایک بڑے ایلین کی کھوپڑی سرخ سیارے کے اوپر پڑی صاف دکھائی دیتی ہے ۔یہ تصاویر زمین پر ناسا کے کیوریاسٹی روورکے زریعے ۲۰۱۲ میں بھیجی گئی تھیں۔ یوٹیوب پر لوڈ کی جانے والی ویڈیو کے مطابق اس ویڈیو کو لوڈ کرنے والے محقق کا خیال ہے کہ یہ صاف طور پر ایک ایلین  کی کھوپڑی دکھائی دیتی ہے اور یہ بِگ فٹ  کے نام سے جانی جانے والی Sasquatch سے مماثلت رکھتی ہے۔ ویڈیو کے نیچے کمنٹس میں انہوں نے لکھا: ایک بڑی کھوپڑی سے ملتی جلتی ایک چیز روور کی مدد سے حاصل کی گئی ہے اور یہ ایلین شکل کی معلوم ہوتی ہے۔ کیا یہ کسی Sasquatch کا بچا ہوا حصہ یا مریخ پر موجود مخلوق تو نہیں؟ ایلین شکاریوں کی طرف سے حاصل کی جانے والی یہ پہلی چیز نہیں ہے۔ اس سے قبل روور کی مدد سے انہیں ایک شارک کی تصویر بھی ملی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ قدیم زمانے میں مریخ پر بھی سمندر ہوتے تھے۔ کچھ مزید یو ایف او ہنٹرز کے مطابق انہوں نے ایک عیسائیوں کے صلیب کی شکل کی چیز کی تصاویر حاصل کی تھیں۔ کچھ اور عجیب مخلوقات میں چوہا، کچھ مخلوقات کے چہرے، جن میں خداکاچہرہ بھی شامل ہے،اورایک مصری طرز کا پتھر کا بنا کفن کی تصاویر بھی پائی گئی ہیں۔ میل آ ن لائن کی طرف سے ناسا کو اس پر کمنٹ کرنے کی درخواست کی گئی تھی جو ابھی تک نظر انداز ی کا شکار ہی نظر آتی ہے۔ کچھ مزید سیرچیرز نے کریب، چھپکلی،ریچھ اور خرگوش کی تصاویرحاصل کرنے کا دعوی بھی کیا ہے۔ زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ یہ عجیب و غریب شکل کی چٹانیں ہیں جو جیتی جاگتی مخلوقات کے جسمانی حصہ کی مانند نظر آتی ہیں۔گزشتہ سال اکتوبر میں روور کی مدد سے ایک ریچھ کی تصویر لائی گئی اور اس کے بالوں اور سایہ کی بنا پر دعوی کیا گیا کہ یہ زندہ ریچھ ہے۔ایک ماہ قبل ایک بلاگر نے دعوی کیا کہ اس نے ایک چھپکلی کو مریخ پر گھومتے ہوئے دیکھا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *