ہم دکھ کی اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ ہیں، وزیراعظم نوازشریف

Nawaz1

لندن -وزیراعظم نوازشریف نے استنبول کے اتا ترک ایئرپورٹ پر خود کش حملوں کی سخت مذمت کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے ترکی میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی استنبول میں دھماکوں پر شدید مذمت  کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیاہے۔

دوسری جانب امریکہ نے ترکی میں خودکش دھماکوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ترکی کی ہر طرح کی مدد کیلئے تیار ہیں ۔وائٹ ہاوس کا کہناتھا کہ صدر باراک اوباما کو ترکی میں دھماکوں سے متعلق آگاہ کر دیاگیاہے :-

loading...

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *