پہلے محبت کی شادی کی ، پھر سانپ ڈسوا کر مروا دیا

Cobra Snakeلاہور کے علاقے چوہنگ میں محبت کی ناکامی کا دلخراش واقعہ ۔ ملزم عابد نے آٹھ ماہ قبل نورین سے محبت کی شادی کی لیکن پھران میں لڑائی جھگڑے شروع ہو گئے۔ یہ عابد کی دوسری شادی تھی۔چندروز قبل ان کے درمیان تلخی ہوئی تو پہلے عابد نے نورین کو نشہ آور چیز کھلائی پھر اسے کھیتوں میں لے گئے وہاں بے ہوش نورین پر سانپ چھوڑدیا ، سانپ ڈسنے سے نورین فوراً ہلاک ہو گئی۔ اب عابد نے واویلا مچایا کہ اس کی بیوی کو سانپ نے ڈس لیا ہے۔ نورین کے والدین کو شک ہوا تو انھوں نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے تفتیش کی تو چند جوتے کھانے کے بعد ملزم عابد نے اقرار کیا کہ ا س نے ایک سپیرے سے پند رہ سو میں سانپ خریدا اور اسے فصلوں میں چھپا دیا ۔ بعد میں نورین کو نشہ آور دود پلا کر فصلوں میں لے گیا جہان سانپ نے اسے ڈس لیا۔ نورین اسی وقت ہلاک ہو گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم عابدکو گرفتار کر لیا۔

loading...

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *