امریکہ نے پاک افغان بارڈر مینجمنٹ پر پاکستانی موقف کی حمایت کردی

news

اسلام آباد ۔ سیکرٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کو 30 سال کی مہمان نوازی نہیں بھولنی چاہئے،امریکہ نے بارڈر مینجمنٹ پر پاکستانی موقف کی حمایت کردی۔پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتا ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتا ہے۔دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے پاک افغان بارڈر مینجمنٹ ناگزیر ہے۔سیکرٹری خارجہ کے مطابق اولسن نے افغانستان میں امن کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہا اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ پر پاکستانی موقف کی حمایت کردی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رچرڈ اولسن نے کہا کہ پاک افغان بارڈرمینجمنٹ پر امریکہ پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔پاکستان کادہشتگردی کےخلاف جنگ میں کردارقابل تعریف ہے،پاکستان نے تیس سال سے افغان مہاجرین کو پناہ دی ہوئی ہے۔ضرورت ہے کہ افغان مہاجرین کو ان کے وطن واپس بھیجاجائے۔رچرڈاولسن نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے کوششیں کرتے رہیں گے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *