نیشنل بنک کی برانچز شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی

3437

کراچی ۔ تنخواہ داروں اور پنشنرز کی سہولت کیلئے نیشنل بینک کی تمام شاخیں شام 6 بجے تک کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شام 6 بجے تک بینک کی حدود میں موجود لوگوں کوبعد میں بھی ادائیگی کی جائے گی۔ ترجمان نیشنل بینک آف پاکستان کے مطابق ہرقسم کے کھاتے داروں کا کھاتا آج چل رہا ہے اور بینکوں میں سسٹم معمول کے مطابق جاری ہے۔ اتوار کی رات 12 بجے سے پیر کی صبح 11 بجے تک اے ٹی ایم نیٹ ورک سے 75 ہزار ٹرانزیکشنز ہو چکی ہیں جبکہ اے ٹی ایم مشینوں سے 36 کروڑ روپے کیش نکالا جا چکا ہے ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ نیشنل بینک کا پورا نیٹ ورک آن لائن ہے جس سے صارفین مستفید ہورہے ہیں۔ 12 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 75 ہزار میں سے 35 ہزار کیش ٹرانزیکشنز تھیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *