آشنا کو صندوق راس نہ آیا، دم گھٹنے سے موت واقع

Sandooq Lash

مظفر گڑھ -مظفر گڑھ میں خاتون نے آشنا کو صندوق میں چھپا کر تالا لگا دیا جہاں دم گھٹنے سے وہ جاں بحق ہو گیا ۔ میڈیا رپور ٹس کے مطابق مظفر گڑھ کے نواحی علاقے میں نوجوان ایک شادی شدہ خاتون سے ملنے اس کے گھر آیا تاہم کچھ دیر بعد خاتون کا دیور گھر پہنچ گیا جسے دیکھ کر خاتون نے آشنا کو صندوق میں چھپا کر تالا لگا دیا۔ دیور نے شک گزرنے پر صندوق کی تلاشی لی جس میں نوجوان سسک رہا تھا تاہم اس نے غصے میں صندو ق کو ایک اور تالا لگا دیاجس کے باعث دم گھٹنے سے نوجوان دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد خاتون کے شور مچانے پر مقامی افراد جمع ہو گئے جنہوں نے صندوق سے نوجوان کی لاش نکال کر پولیس کو آگاہ کیا,پولیس نے خاتون کے دیور کو گرفتا ر کر لیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ نوجوان اس کی بھابھی کو ملنے آیا تھا اور صندوق میں چھپا ہوا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *