آئی ایم ایف کو اگلے ماہ سے مہنگائی اور نجکاری کی یقین دہانی مل گئی

IMF

اسلام آباد -حکومت نے آئندہ ماہ سے بجلی، گیس مہنگی کرنے، پی آئی اے اور پاکستان سٹیل مل کی نجکاری کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں جبکہ آئی ایم ایف کو ان فیصلوں پر عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی رپورٹ میں درآمدی گیس کی قیمتوں کا تعین ماہانہ وارکرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ درآمدی ایل این جی کی مکمل لاگت صارفین سے وصول کی جائے گی۔ حکومت کے اس فیصلے سے بجلی پر رواں مالی سال کے دوران 110 ارب روپے کی سبسڈی کم ہو جائے گی جبکہ بجلی کا نیا ٹیرٹ رواں ماں جاری کر دیا جائے گا ۔
رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے 49 فیصد حصص فروخت کئے جائیں گے جبکہ پاکستان سٹیل کی نجکاری کا عمل جاری رہے گا اورعوام لوڈشیڈنگ کے عذاب سے بھی چھٹکارا حاصل نہیں کر پائیں گے کیونکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی اور جلد ختم نہیں ہو گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *