پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، جہاز کی باحفاظت لینڈنگ

PIA1

کراچی -اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز کے انجن سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا لیکن پائلٹ نے پیشہ وارنہ مہارت کا استعمال کرتے ہوئے جہاز کو باحفاطت اتار لیا ۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 369اسلام آباد سے کراچی آ رہی تھی کہ لینڈنگ کے دوران بائیں انجن سے چیل ٹکرا گئی جس کی اطلاع بھی پائلٹ نے دی ،تاہم پائلٹ نے پیشہ وارنہ مہارت کا استعمال کرتے ہوئے جہاز کو بحفاظت ایئرپورٹ پر لینڈ کر وا دیا۔ لینڈنگ کے بعد جہا ز کا جائزہ لیاگیا تو بائیں انجن پر خون کے نشانات تھے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *