سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ سے ہی قومی ترقی ممکن ہے، صدر ممنون حسین

Mamnoon Hussain

اسلام آباد -صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ملکوں کے ہم پلہ ہونے کیلئے جدید سوچ اپنانا ہو گی۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ سے ہی قومی ترقی ممکن ہے۔ 41 ویں نتھیا گلی سمر کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اٹامک انرجی کا ادارہ ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی نئی راہیں تلاش کر رہا ہے اور سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ سے ہی قومی ترقی ممکن ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں کے ہم پلہ ہونے کیلئے جدید سوچ اپنانا ہو گی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے نصاب میں ترقی لانا ہو گی۔ سائنسی و صنعتی شعبوں کو ٹھوس روابط قائم کرنا ہوں گے۔ پاکستانی طالب علم باصلاحیت ہیں، سمرکالج جیسے اداروں حکومت اور تعلیمی اداروں کو تجاویز دیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *