پنجاب میں آن لائن داخلے شروع

لاہور -حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن کو پرائمری لیول پر سو فیصد انرولمنٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اب پہلی جماعت میں ہونے والے تمام داخلوں کی تفصیلات کی انٹری آن لائن ہو گی۔ یہ انٹری پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کرے گا۔ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو پہلی جماعت کے تمام داخلوں کی تفصیلات پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو دینے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ اکتوبر 2014ء میں سو فیصد انرولمنٹ کا ہدف پورا نہ ہونے اور ڈراپ آؤٹ طلباء کی بڑھتی تعداد پر قابو پانے کے لئے حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *