50 پیسے تک کے اعشاری سکے تبدیل کرانے کا آخری موقع

paisaاسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور کمرشل؍مائیکروفنانس بینکوں کی شاخوں سے 30 ستمبر 2014 تک 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے اعشاری سکے تبدیل کرالیں۔

عوام کی آگہی کے لیے اسٹیٹ بینک نے کمرشل/مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اعشاری سکوں کے تبادلے سے متعلق پوسٹرز/ بینرز اپنی شاخوں میں نمایاں مقامات پر لگائیں۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت پہلے ہی مطلع کر چکی ہے کہ یکم اکتوبر 2014 سے 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے سکوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی تاہم 30 ستمبر 2014 تک ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور بینکوں کی شاخوں سے ان سکوں کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *