دکھ اور تکلیف کے علاوہ کچھ نہیں ملا، نرگس فخری کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

ممبئی -فلم راک سٹار سے بھارتی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ نرگس فخری کے بارے میں خبریں ہیں کہ انہوں نے بالی ووڈ کو خیر باد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نرگس فخری بالی ووڈ کو خیر باد کہہ کر امریکہ میں اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔ خبریں ہیں کہ نرگس فخری اپنے دوست ادھے چوپڑا کے ساتھ ناطہ ٹوٹنے کے بعد کافی ڈسٹرب ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نرگس فخری نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے بھارت سے دکھ اور تکلیف کے علاوہ کچھ نہیں ملا ، اس لئے اب میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب  میں مستقل طور پر امریکہ میں ہی رہونگی۔ اسی وجہ سے انہوں نے اپنی حالیہ فلموں ہاؤس فل تھری اور اظہر کی پرموشنز میں بھی حصہ نہیں لیا اور سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر امریکہ جا بیٹھی ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ ان کا بھارت واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان خبروں میں کتنی حقیقت ہے، اس کا فیصلہ تو وقت ہی کرے گا لیکن اگر یہ سچ ہوا تو اس سے نرگس فخری کے مداحوں کو سخت دھچکا لگے گا کیونکہ وہ اظہر اور ہاؤس فل تھری کی کامیابی کے بعد انہیں مزید فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ نرگس فخری کی اگلی فلم ‘بنجو’ رواں سال 23 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *